نیویارک ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) امریکا اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ عالمی فوریکس مارکیٹ میں امریکا کے سنٹرل بینک کی جانب سے مرکزی شرح سود برھانے کے اعلان کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آنا ہے ۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1256.40 ڈالر فی اونس رہے اور امریکی سونے کے فروری …
امریکا اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) امریکا اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ عالمی فوریکس مارکیٹ میں امریکا کے سنٹرل بینک کی جانب سے مرکزی شرح سود برھانے کے اعلان کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آنا ہے ۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1256.40 ڈالر فی اونس رہے اور امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1259.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔یورپ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ ایک ہفتہ بلند رہنے کے بعد جمعرات کو نیچے آگئے،لندن سپاٹ می سونے کی قدر 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1253.21 ڈالر فی اونس رہی جبکہ امریکی سونے کی سپلائی کے سودے 0.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 1255.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔








