عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں جمعرات کو معمولی کمی دیکھی گئی ۔بی بی سی کے مطابق برینٹ خام تیل کے نرخ 94 سینٹ یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 102.13 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 59 سینٹ یا 0.7 فیصد کم ہو کر 91.56 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔یہ کمی ایک روز قبل نرخوں میں تقریباً چار فیصد اضافے …
ایران کے سفارتی راستہ اختیار کرنے کے اشارے کے بعد خام تیل کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
لندن ۔24ستمبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں جمعرات کو معمولی کمی دیکھی گئی ۔بی بی سی کے مطابق برینٹ خام تیل کے نرخ 94 سینٹ یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 102.13 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 59 سینٹ یا 0.7 فیصد کم ہو کر 91.56 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔یہ کمی ایک روز قبل نرخوں میں تقریباً چار فیصد اضافے کے بعد سامنے آئی، جب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں خدشات پیدا ہوئے تھے۔
مارکیٹ میں قدرے اطمینان اس وقت پیدا ہوا جب ایران نے اشارہ دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اب بھی اختلافات کے حل کے طریقہ کار پر ایک دوسرے سے خاصے فاصلے پر ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر سفارتی کوششوں میں پیش رفت ہوتی ہے تو تیل کی عالمی رسد سے متعلق خدشات کم ہو سکتے ہیں، جس سے تیل کے نرخوان پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔ تاہم خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کے باعث توانائی کی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔








