37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان نے ایشیئن چیمپین ملائیشیا کو بھی شکست دےدی

پاکستان نے ایشیئن چیمپین ملائیشیا کو بھی شکست دےدی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے ایشیئن چیمپین ملائیشیا کو بھی شکست دےدی جبکہ اس سے پہلے پاکستان بھارت، ہانگ کانگ اور سنگاپور کو بھی شکست دے کر سیمی فائنل کے کوالیفائی کر چکا ہے، سیمی فائنل (آج) ہفتہ کو کوالالمپور ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ گذشتہ روز پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں سخت مقابلہ کے بعد ایشین چیمپین ملائیشیا کو 46 مقبابلے 62 گولوں سے شکست دے کر چار پوانٹ حاصل کئے، پاکستان کے اب ٹوٹل 16 پوانٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد اختر، عابد علی، علی رضا، عثمان بشیر، محبوب شاہ، محمد خورشید، یاور خان، محمد رضوان، زاہد اقبال، حارث کمال، صمد مسعود اور نصیب رضا نے بہترین کھیل پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81411

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں