ماسکو ۔ 9 جون(اے پی پی) روس سابقہ سوویت ریاستوں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ فضائی دفاعی نظام کی تیاری میں مصروف ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نظام میں روسی حکومت نے اپنی اتحادی ریاستوں کو شامل کیا ہے۔ روسی قیادت میں6 ملکوں کے اس دفاعی اتحاد کی اس مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم کے ذریعے ان تمام ممالک کی فضائی حدود کی نگرانی اور تحفظ مشترکہ ذمہ داری …
روس سابق سوویت ریاستوں کے ساتھ مل کر مشترکہ فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کرے گا

مزید خبریں
ماسکو ۔ 9 جون(اے پی پی) روس سابقہ سوویت ریاستوں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ فضائی دفاعی نظام کی تیاری میں مصروف ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نظام میں روسی حکومت نے اپنی اتحادی ریاستوں کو شامل کیا ہے۔ روسی قیادت میں6 ملکوں کے اس دفاعی اتحاد کی اس مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم کے ذریعے ان تمام ممالک کی فضائی حدود کی نگرانی اور تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل روس، بیلا روس اور قزاخستان کے درمیان فضائی دفاع کا مشترکہ نظام موجود ہے، تاہم اس میں اب کرغزستان، تاجکستان اور آرمینیا کو بھی ایک خصوصی معاہدے کے تحت شامل کر لیا گیا ہے۔








