وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ہفتے کو یہاں ملاقات کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات
لاہور۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ہفتے کو یہاں ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر اپنی مختلف اہم ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ کے آئندہ تہران کے دورے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی اور وزیر اعظم نے دورے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔









