ایف آئی اے فیصل آباد نے 4 کروڑ 7 لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑ لی

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے 4 کروڑ 7 لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑ کرٹرانسفارمر میں نصب غیر قانونی ڈیوائس برآمد کر کے ذمہ داران کے تعین کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی

فیصل آباد۔ 25 ستمبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے 4 کروڑ 7 لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑ کرٹرانسفارمر میں نصب غیر قانونی ڈیوائس برآمد کر کے ذمہ داران کے تعین کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد زون،کمپوزٹ سرکل ساہیوال کی ٹیم نے بجلی چوری کے خلاف ایف آئی آر نمبر 09/2026 مورخہ 24-09-2026، زیرِ دفعہ 462-K PPC کے تحت قانونی کارروائی کرکے 4 کروڑ 7 لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔

میپکو کی چیکنگ ٹیم کے ہمراہ مشترکہ معائنہ کے دوران کے وی اے 630 ٹرانسفارمر کے اندر مبینہ طور پر بجلی چوری کے لیے نصب غیر قانونی ڈیوائس کا انکشاف ہوا۔ کارروائی کے دوران ٹرانسفارمر، بلنگ میٹر، بیک اَپ میٹر اور دیگر متعلقہ سامان کو تحویل میں لے لیا گیا۔محکمے کو ہونے والے متوقع مالی/ریونیو نقصان کا تخمینہ تقریباً 40,734,125بتایا گیا ہے۔ ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

مزید خبریں