اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان کے زیراہتمام 5اکتوبر کو کھلی کچہری منعقد ہوگی

اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کےزیراہتمام 5 اکتوبرکو صبح 00 11بجے کھلی کچہری منعقد ہوگی۔کھلی کچہری کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان صوبائی سرکاری محکموں کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز

کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کےزیراہتمام 5 اکتوبرکو صبح 00 11بجے کھلی کچہری منعقد ہوگی۔کھلی کچہری کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان صوبائی سرکاری محکموں کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز ، سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں گے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کئے جائیں گے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز پر زور دیا ہے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسے اقدامات سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور اپنے مسائل و شکایات کے حل کیلئے براہِ راست رابطہ کریں تاکہ انہیں بروقت سنا اور قانون و قواعد کے مطابق حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے مؤثر اور براہِ راست رابطہ فراہم کرنا اور شکایات کے بروقت حل کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں