وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی سربراہی میں مختلف ڈویژنوں اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور عوام کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عوام کو جدید سفری و طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی سربراہی میں مختلف ڈویژنوں اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور عوام کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے اپنےعلاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ضروریات سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد میں شامل پارٹی رہنماؤں کے مسائل اور تجاویز غور سے سنیں اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف امور کی منظوری بھی دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بہتر اور جدید سفری و طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایمرجنسی رسپانس ٹراما سینٹر، پیپلز ایئر ایمبولینس، پیپلز گرین بس اور پیپلز پنک بس سروس عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت کی فراہمی کے لیے جناح پیپلز ٹرین سروس بھی بہت جلد شروع کر دی جائے گی، جس سے کوئٹہ اور گردونواح کے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان عوام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہوئے ان کے مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت بلوچستان کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ملاقات میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور عہدیداران نے بھی اپنے علاقوں سے متعلق مختلف امور پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی بھی موجود تھے۔








