کینیڈا کے صوبہ کیوبیک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً گزشتہ دوپہر 2:30 بجے مونٹریال سے تقریباً 55 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع علاقے سینٹ بریجید-ڈی-ایبر ویل کے قریب حادثے کی اطلاع ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر نے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کسی ہنگامی صورتحال …
کینیڈا ، ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 افراد ہلاک

مزید خبریں
اوٹاوا۔27ستمبر (اے پی پی):کینیڈا کے صوبہ کیوبیک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً گزشتہ دوپہر 2:30 بجے مونٹریال سے تقریباً 55 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع علاقے سینٹ بریجید-ڈی-ایبر ویل کے قریب حادثے کی اطلاع ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر نے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا کیا، جس کے بعد وہ گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی، جسے ہنگامی امدادی کارکنوں نے ایک گھنٹے کے اندر بجھا دیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد کو جائے حادثہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس تاحال ہیلی کاپٹر کی ملکیت، اس کے روانگی اور منزل کے مقامات اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا تعین نہیں کر سکی۔ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ٹیم جائے حادثہ پر روانہ کر دی ہے۔
C:mmk/R:mmk








