آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیر کونسل ممبر شپ کے لیے الیکشن میں حصہ لینے والوں کےلئے شیڈول بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیر کونسل ممبر شپ کے لیے الیکشن میں حصہ لینے والوں کےلئے شیڈول بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 29 ستمبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار نشستیں جن کی مدت 18ستمبر2026 کو اختتام پذیر ہونے کی بناء پر نئے ارکان کے انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ کی تاریخ 12 اکتوبر 2026 مقرر کی ہوئی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کونسل (الیکشن) ایکٹ 1976 کی دفعہ 11 کی ذیلی دفعہ (b)(2) کے تحت انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے لیے لازم ہے کہ وہ الیکشن اخراجات کے لیے کسی بھی شیڈول بنک میں خصوصی اکاؤنٹ کھلواتے ہوئے اس امر کی بیان حلفی جمع کروائے گا کہ اس نے انتخابی اخراجات کے مقصد کے لیے کسی بھی شیڈول بنک میں ایک خصوصی اکاؤنٹ کھولا ہے۔
علاوہ ازیں امیدوار کا کاغذات نامزدگی کے ہمراہ پشتنی باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ، ووٹر لسٹ جس میں امیدوار کا نام درج ہو، قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ نقولات اور بمطابق فارم نمبر XI اپنے اثاثہ جات کی تفصیل اسٹام پیپر پر مرتب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی رسید حاصل کرکے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ شامل کرے گا۔








