رحیم یار خان: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو افراد قتل، آئی جی پنجاب کا نوٹس

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے رحیم یار خان کے تھانہ بھونگ کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے رحیم یار خان کے تھانہ بھونگ کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں شاہ علی اور وزیر احمد شامل ہیں۔