اقوام متحدہ۔18 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ زید الرعد حسین نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کئے گئے حملے منصوبہ بند ی اور منظم طریقے سے کئے گئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ زید الرعد حسین نے ایک ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک …
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔18 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ زید الرعد حسین نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کئے گئے حملے منصوبہ بند ی اور منظم طریقے سے کئے گئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ زید الرعد حسین نے ایک ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک دن کسی عدالت کا فیصلہ آئے جس میں یہ کہا جائے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہے ،روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کئے گئے حملے منصوبہ بندی اور منظم طریقے سے کئے گئے تھے۔ انہوں نے میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی سے فوج کی کارروائی کو روکنے کے لئے زیادہ مذیدکوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیائیوں کے خلاف تشدد کے جو حقائق سامنے آئے ہیں اس میں اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ اسے منصوبہ بندی سے انجام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 25 اگست 2016 سے ستمبر 2017 تک 9 ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا گیا، جن میں5 سال کی عمر تک کے 730 بچے بھی شامل ہیں۔








