راولپنڈی پولیس نے7 افراد کو حراست میں لے کر 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ آر اے بازار، کلرسیداں
راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔2اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے7 افراد کو حراست میں لے کر 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ آر اے بازار، کلرسیداں، گوجرخان، چکلالہ، سول لائنز اور نصیرآباد کے علاقوں میں کی گئیں جہاں ملزمان کے قبضہ سے شراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
زیر حراست افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا ہے کہ منشیات اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔







