چین کا باکس آفس رواں سال 30 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا
چین کا باکس آفس رواں سال 30 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔3اکتوبر (اے پی پی):آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں چین کا مجموعی باکس آفس 30 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق رواں سال چین کی فلمی مارکیٹ مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
اب تک 300 سے زائد فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہیں جو فلمی مارکیٹ میں موضوعات کے تنوع کی عکاسی کرتی ہیں۔ واضح ر ہے کہ رواں سال چینی ساختہ فلموں نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔2026 میں اب تک باکس آفس کی ٹاپ 10 فلموں میں آٹھ چینی فلمیں شامل ہیں، جبکہ رواں سال 9 فلموں کا باکس آفس ایک ارب یوآن سے تجاوز کر چکا ہے۔








