نیشنل ریسکیو کی افتتاحی تقریب کل (پیر کو)ہوگی

نیشنل ریسکیو کی افتتاحی تقریب کل (پیر کو)ہوگی

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ریسکیو چیلنج کی تین روزہ سرگرمیوں کا آغاز کل5 اکتوبر بروز پیر کو ریسکیو ہیڈکوارٹرز، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہوگا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق ہوں گے۔ ایونٹ میں تمام صوبوں کے علاوہ مختلف اداروں اور یونیورسٹیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹیمیں فائر فٹ، ہائیٹ ریسکیو و کیبل کارٹ، واٹر ریسکیو اور ڈیپ ویل ریسکیو سوئمنگ چیلنجز میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔