روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں موجود غیر ملکی شہریوں اور سفارت کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرینی دارالحکومت چھوڑ دیں اور اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں ۔ ترک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے کیف میں مقامی باشندوں کو بھی فوجی اور انتظامی تنصیبات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
غیر ملکی شہری اور سفارت کار یوکرینی دارالحکومت چھوڑ دیں، روس کا انتباہ

مزید خبریں
ماسکو۔4اکتوبر (اے پی پی):روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں موجود غیر ملکی شہریوں اور سفارت کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرینی دارالحکومت چھوڑ دیں اور اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں ۔ ترک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے کیف میں مقامی باشندوں کو بھی فوجی اور انتظامی تنصیبات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک سرکاری بیان میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس یوکرینی دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں فوجی انفراسٹرکچر کے خلاف مسلسل حملے جاری رکھے گا۔بیان میں ان کارروائیوں کو ان اقدامات کا براہ راست جواب قرار دیا گیا جنہیں روس نےاپنی سویلین آبادی اور ملکی انفراسٹرکچر کے خلاف یوکرینی افواج کی جانب سے کی جانے والی دہشت گرد کارروائیوں کا نام دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں مزید انتباہ کیا گیا ہے کہ ممکنہ منفی نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر ان لوگوں پر عائد ہوگی ہے جو اس انتباہ کو نظر انداز کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی دارالحکومت کیف میں بہت سے سفارت خانے فعال ہیں، اور غیر ملکی حکام یوکرین کے دورے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بیان میں خبردار کیا کہ جو لوگ روسی انتباہات کو نظر انداز کر رہے ہیں وہ جان بوجھ کر خود کو مہلک خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔








