گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پیر کے روز کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وصی قریشی اور دیگر عہدیداران نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔سید محمد نہال ہاشمی کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی
تہذیب و ثقافت کے تحفظ میں میڈیا، بالخصوص فلم اور ٹی وی جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہم ہے،گورنر سندھ نہال ہاشمی
کراچی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پیر کے روز کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وصی قریشی اور دیگر عہدیداران نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔سید محمد نہال ہاشمی کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی
جبکہ سینئر صحافی محمود شام نے گورنر سندھ کی درخواست پر نئی منتخب عہدیداران صدر ہما میر، نائب صدر محمد ناصر ،ثروت جبین ،جنرل سیکرٹری سید محمد غوث ، جوائنٹ سیکرٹری سید کرم علی شاہ ،سحر حسین، خازن نعیب حبیب انفارمیشن سیکرٹری وسیم خان ،سوشل سیکرٹری مصطفٰی ملاح اور گورننگ باڈی کے 8 ارکان سے حلف لیا۔ اس پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی ،وائس چیئرمین عبدالوسیع قریشی بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے ۔
اس موقعہ پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے۔تہذیب و ثقافت کے تحفظ میں میڈیا، بالخصوص فلم اور ٹی وی جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل دور میں میڈیا کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔









