چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ معلم اعظم حضرت محمد ﷺ پر کروڑوں درود و سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے اخلاص، لگن اور محنت کو سراہتے ہیں
اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او
راولپنڈی ۔5اکتوبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ معلم اعظم حضرت محمد ﷺ پر کروڑوں درود و سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے اخلاص، لگن اور محنت کو سراہتے ہیں، استاد کا مرتبہ و عظمت لازوال ہے اور اپنے اساتذہ کے لیے عزت و احترام کا جذبہ آج بھی قائم ہے۔
سی ٹی او نے کہا کہ استاد معاشرے کا سب سے معتبر طبقہ ہے جو طالب علم کو فرش سے عرش تک لے جاتا ہے۔ اچھا استاد علم کے ساتھ ادب، اخلاقی اقدار اور معاشرتی روایات سے بھی روشناس کراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھا استاد معاشرے میں مثبت معاشرتی تبدیلی کی بنیاد رکھتا ہے اور نئی نسل کی بہتر تربیت و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔









