خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
پشاور۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث دن کے اوقات میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ضلعی انتظامیہ دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائے۔
بارش کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے گریز اور اضافی احتیاط کریں عوام گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور بجلی کی تاروں و خطرناک اشیاء سے دور رہیں اور سیلابی پانی میں داخل ہونے یا اسے عبور کرنے سے گریز کیا جائے۔ متعلقہ ادارے نکاسی آب کے نظام کو صاف اور فعال رکھنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی 24 گھنٹے فعال ہے اور صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








