ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے۔ پیر کو عالمی یوم رہائش پر خصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ویژنری پروگرام اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر بھرپورپذیرائی مل رہی ہے، پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا …

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے۔ پیر کو عالمی یوم رہائش پر خصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ویژنری پروگرام اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر بھرپورپذیرائی مل رہی ہے، پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کو یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آنر ایوارڈ عالمی یوم رہائش پر پنجاب کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے بتایا کہ19سال کے بعد پنجاب ایک مرتبہ پھر یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آنر ایوارڈ میں سر فہرست آیا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کم آمدن رکھنے والے خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے ذریعے غریب افرادکو چھت کی نعمت مل رہی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ریکارڈ مختصر مدت میں 2لاکھ سے زائد افراداپنی چھت، ا پناگھر پروگرام کے تحت لون حاصل کر چکے ہیں۔ اپنی چھت، اپناگھر پروگرام کے تحت 5سال میں 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے۔

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام عام آدمی کے اپنے گھر کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عالمی یوم رہائش پر ہر مستحق خاندان کو چھت فراہم کرنے کے عزم کا ا عادہ کرتے ہیں، محفوظ، باعزت اور معیاری رہائش ہر شہری کا بنیادی حق ہے اوریہ حق اسے ضرور ملے گا۔