روڈ ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ روڈ ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوارخاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد میں روڈ ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):روڈ ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ روڈ ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوارخاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد کے نواحی علاقہ ستیانہ بنگلہ 31 چک کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل کا تصادم ہوا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوارخاتون جاں بحق اور ساتھی زخمی ہوگئی۔ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کے بعد پیچھے سے آنے والے ہارویسٹر نے سڑک پر گرنے والی خاتون کو روند ڈالا، 21 سالہ عریبہ صادق موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 22 سالہ لڑکی امرا اسد زخمی ہوئی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی ہونے والی لڑکی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔
جاں بحق لڑکی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد موقع پر موجود لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ ایک اور حادثے میں فیصل آباد: چک جھمرہ 163 ر۔ب کے قریب دو رکشوں کے تصادم کے باعث 2 طالب علم زخمی ہوگئے۔ موڑ کاٹتے ہوئے رکشہ دوسرے رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گیا۔حادثے میں دو بچے 11 سالہ شہروز 12 سالہ محمد حسین زخمی ہوئے، ایک کو معمولی چوٹ آئی جبکہ دوسرے کی ٹانگ میں فریکچر ہوا۔ریسکیو 1122 نے بروقت موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ دونوں زخمی بچوں کو مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو چک جھمرہ منتقل کر دیا گیا۔








