بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآئوٹ بارڈرز نے جمہوریہ کانگو کے شمال مشرقی صوبے شمالی کیوو میں ایبولا کے کیسز میں تشویشناک اضافے پر خبردار کرتے ہوئے علاج کی گنجائش فوری طور پر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جمہوریہ کانگو میں ایبولا وبا سے نمٹنے کے لیے مزید علاج کی سہولیات اور وسائل درکار ہیں، ڈاکٹرز وِدآئوٹ بارڈرز

مزید خبریں
کنشاسا۔6اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآئوٹ بارڈرز نے جمہوریہ کانگو کے شمال مشرقی صوبے شمالی کیوو میں ایبولا کے کیسز میں تشویشناک اضافے پر خبردار کرتے ہوئے علاج کی گنجائش فوری طور پر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق تنظیم نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ شمالی کیوو میں ستمبر کے آغاز سے ایبولا کی وبا میں شدت آئی ہے اور اب ملک بھر میں تصدیق ہونے والے نئے کیسز میں سے تقریباً 40 فیصد کیسز اسی صوبے سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ ہر ہفتے ایبولا کے نئے ہاٹ سپاٹس سامنے آ رہے ہیں جبکہ مریضوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے علاج کی سہولیات اور گنجائش بڑی حد تک ناکافی ہے۔ ایم ایس ایف نے خبردار کیا کہ اس صورتحال سے نہ صرف مریضوں بلکہ پوری پوری آبادیوں کو بھی زیادہ خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ شمالی کیوو میں ایبولا کے علاج کے لئے قائم مراکز اپنی مکمل گنجائش پر کام کر رہے ہیں، جس کے باعث وبا سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر مزید علاج کی سہولیات اور وسائل درکار ہیں۔








