ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی کی روک تھام اور انسدادی اقدامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
ڈپٹی کمشنر مری کی زیرصدارت ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
مری۔6اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی کی روک تھام اور انسدادی اقدامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اظہر محمود عباسی نے اجلاس کو ضلع میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور انسدادی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کامران صغیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر کامران رشید، اسسٹنٹ کمشنر مری و کوٹلی ستیاں ارشد اقبال، میاں تیمور، ڈی ایس پی عرفان بٹ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اے ڈی، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ مری و کوٹلی ستیاں، ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن و ہیلتھ انسپکٹر مری رانا کرامت علی سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان اور ڈینگی سپروائزرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ہدایت کی کہ ڈینگی وائرس سے بچائو اور انسداد کے لیے تمام محکمے اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں اور سرویلنس سمیت تمام انسدادی اقدامات کو موثر بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








