گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، پاکستان کے کسان مضبوط ہوں گے تو پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی، زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے۔منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں UBL ( یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ …
زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے، گورنرسندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، پاکستان کے کسان مضبوط ہوں گے تو پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی، زرعی شعبے کو مضبوط بنانا غذائی تحفظ، دیہی خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے قومی ضرورت ہے۔منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں UBL ( یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ )اور UATC ( یونیورسل ایگری ٹریکٹر کمپنی)کے درمیان شراکت داری کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ UBLاوریواے ٹی سی کی شراکت داری کسانوں اور دیہی معیشت کے روشن مستقبل کے لیے اہم قدم ہے،جدید زرعی مشینری اور سان فنانسنگ کسانوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مشینی عمل سے پیداوار میں اضافہ، پیداواری اخراجات میں کمی اور بروقت کاشت و برداشت ممکن ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یوبی ایل کی زرعی فنانسنگ اور یواے ٹی سی کے ٹریکٹر سازی کے تجربے کا امتزاج کسانوں کے لیے مفید ثابت ہوگا،مارک اپ سبسڈی کے ذریعے فنانس کیے جانے والے ٹریکٹرز پر کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سان فنانسنگ کو زیادہ سے زیادہ کسانوں تک پہنچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی ادارے اور صنعتی شعبہ باہمی تعائون سے زرعی معیشت کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔








