ہری پور،ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر کا ریسکیو 11 سٹیشن کا اچانک معائنہ،آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ہری پور ظاہر میاں نے سٹیشن 11 کا اچانک دورہ کیا ،جس کے دوران انہوں نے سٹور روم،ایڈمن سیکشن،کنٹرول روم اور ریسکیو سروس کی آپریشنل تیاریوں،گاڑیوں اور آلات کا تفصیلی معائنہ کیا

ہری پور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ہری پور ظاہر میاں نے سٹیشن 11 کا اچانک دورہ کیا ،جس کے دوران انہوں نے سٹور روم،ایڈمن سیکشن،کنٹرول روم اور ریسکیو سروس کی آپریشنل تیاریوں،گاڑیوں اور آلات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر کنٹرول روم انچارج جنید ہمایوں اور ٹرانسپورٹ مینٹیننس انچارج سراج علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی،ڈسپلن،ایمرجنسی پلان،آپریشنل گاڑیوں،مشینری اور دیگر ضروری آلات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام ریسکیو اسٹیشنز پر عملہ اور ضروری سامان ہر وقت مکمل طور پر فعال اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور موثر ریسکیو سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ جذبے،نظم و ضبط اور مستعدی کے ساتھ انجام دینے کی بھی ہدایت کی۔