گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں،دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ملک کا امیج خراب نہیں ہونے دیں گے،نوجوان کسی بہکاوے میں آئے بغیر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں،اسلام آباد پر باربارچڑھائی کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ترجمان …
مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں،دھرنوں کی سیاست سے ملک کا امیج خراب نہیں ہونے دیں گے،سردار سلیم حیدر خان

مزید خبریں
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں،دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ملک کا امیج خراب نہیں ہونے دیں گے،نوجوان کسی بہکاوے میں آئے بغیر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں،اسلام آباد پر باربارچڑھائی کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادل خیال کیاگیا۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ اس وقت اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ہمیں ان کو پاکستان کا مثبت امیج دکھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی قسم کے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذکرات کی میز پرہے۔ وزیراعظم باربار اپوزیشن کو مذکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی، جمہوری اور محب وطن جماعت ہے جو اپنے ملک کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاجی سیاست سے کسی کو بھی دنیا میں پاکستان کا امیج خراب نہیں کرنے دیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے سب سے زیادہ جیلیں کاٹیں۔انہوں نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری نے سب سے زیادہ قید اور تکلیفیں برداشت کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرمشکل گھڑی میں اپنے ملک اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا مثبت کردارادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو ہی اپنی اصل طاقت سمجھتی ہے۔








