ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر سننے اور فوری طور پر حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی 07 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر سننے اور فوری طور پر حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی، جبکہ تحصیل مانجھوٹی کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور مشکلات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل زبانی اور تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اور متعلقہ افسران کے سامنے پیش کیے عوام کی جانب سے بالخصوص زراعت، تعلیم، صحت، بجلی کی فراہمی سڑکوں و دیگر بنیادی سہولیات ترقیاتی منصوبوں پینے کے پانی اور دیگر عوامی نوعیت کے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔