ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گوجرانوالا نے ٹرانس جینڈر سکول کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گوجرانوالا میڈم فوزیہ زریں نے ٹرانس جینڈر سکول کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ٹرانس جینڈر افراد کے لیے تعلیمی سہولیات

گوجرانوالہ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گوجرانوالا میڈم فوزیہ زریں نے ٹرانس جینڈر سکول کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ٹرانس جینڈر افراد کے لیے تعلیمی سہولیات، تدریسی سرگرمیوں اور سکول میں فراہم کیے جانے والے دیگر انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے سکول میں طلبہ کی حاضری، تعلیمی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرے کے تمام طبقات کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔