ضلعی اطلاعات افسر عمرکوٹ کی جانب سے پریس کلب عمرکوٹ کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں استقبالیہ

ضلعی اطلاعات افسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی کی جانب سے پریس کلب عمرکوٹ کے نو منتخب صدر امین محمد میمن اور ان کی باڈی کے اعزاز میں ضلعی اطلاعات دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

عمرکوٹ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی اطلاعات افسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی کی جانب سے پریس کلب عمرکوٹ کے نو منتخب صدر امین محمد میمن اور ان کی باڈی کے اعزاز میں ضلعی اطلاعات دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران ضلعی اطلاعات افسر محمد اسلم بھٹی نے پریس کلب عمرکوٹ کے نو منتخب صدر امین محمد میمن، نائب صدر ممتاز آریسر، جنرل سیکریٹری مدن گوپال

جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم مہر، خزانچی نظر سمیجو، پریس سیکریٹری کانجی مل رکھیسر اور رابطہ سیکریٹری سہیل کنبھر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب باڈی اپنی صحافتی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دے گی اور ضلع کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دے گی۔