ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے خلاف جاری سرویلنس کے دوران رواں سال اب تک 5 ہزار 271 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں 46 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 12 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 8 کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں
راولپنڈی میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 46 ہوگئی، رواں سال کوئی ہلاکت نہیں

مزید خبریں
راولپنڈی۔7اکتوبر (اے پی پی):ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے خلاف جاری سرویلنس کے دوران رواں سال اب تک 5 ہزار 271 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں 46 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 12 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 8 کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، رواں سال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کے لئے 415 آؤٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں سرگرم ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے 97 فیصد کوریج مکمل کی گئی۔ ضلع میں ڈینگی کے 17 ہزار 859 ہاٹ سپاٹس رجسٹرڈ ہیں اور اکتوبر میں اب تک 13 ڈینگی مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 53 لاکھ 28 ہزار 40 گھروں کی چیکنگ کی گئی جن میں ایک لاکھ 86 ہزار 707 گھروں سے ڈینگی لاروا مثبت پایا گیا جبکہ 18 لاکھ 42 ہزار 948 مقامات کی جانچ کے دوران 25 ہزار 595 مقامات پر لاروا کی موجودگی سامنے آئی اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 12 ہزار 302 لاروا تلف کئے گئے۔ڈینگی لاروا کی بلند ترین شرح چکلالہ کینٹ کے سی ٹی سی-8 میں 22.29، تخت پڑی پوٹھوہار رورل کے آر-103 میں 19.96، راولپنڈی کینٹ کے سی ٹی آر-2 میں 18.46 اور سی ٹی آر-14 میں 18.39 ریکارڈ ہوئی۔ دیگر نمایاں علاقوں میں ڈھوک نجّو، ڈھوک بابو عرفان، رتہ امرال، ہزارہ کالونی اور چکلالہ کینٹ کا سی ٹی سی-2 شامل ہیں۔لاروا کی موجودگی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے اب تک 2 ہزار 798 ایف آئی آرز درج
686 مقامات سیل، 2 ہزار 331 چالان اور 31 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانے عائد کئے جا چکے ہیں جبکہ ڈینگی سے متعلق ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے 34 اور تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے 108 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔








