ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے سروس ڈیلیوری سنٹر ٹو، سب رجسٹراران دفاتر اور تحصیل سٹی دفاتر کا اچانک دورہ کیا
انتظامی افسران کا سروس ڈیلیوری سنٹر ٹو، سب رجسٹراران دفاتر اور تحصیل سٹی دفاتر کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے سروس ڈیلیوری سنٹر ٹو، سب رجسٹراران دفاتر اور تحصیل سٹی دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔
بدھ کو ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انتظامی افسران نے دورے کے دوران موجود شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کے رویے، انتظار کے دورانیے اور سروس کے معیار بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پرشہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور تجاویز سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
انہوں نے ریکارڈ اور سٹاف کی حاضری معائنہ کیا اور عملے کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ لگن سے ادا کریں اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔








