اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ نےپٹواری محمد صابر گل کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئےہیں
اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی کارروائی، پٹواری 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ نےپٹواری محمد صابر گل کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئےہیں۔ترجمان اینٹی کرپشن سیالکوٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایات پر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کارروائی کی۔
ٹریپ ریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا گیا، جس کے دوران محمد صابر گل، پٹواری کنسولیڈیشن (بی ایس-09) سیالکوٹ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضہ سے 50 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے گئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 55/2026 بجرم دفعات 161 تعزیرات پاکستان اور 5(2)/47 انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔








