وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے سردار محمد اظہر خان لغاری اور رہنما مسلم لیگ ن چوہدری اظہر شفیق نے بستی ملک شبیر موضع صمدانی میں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا
صادق آباد،صمدانی میں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح

مزید خبریں
صادق آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے سردار محمد اظہر خان لغاری اور رہنما مسلم لیگ ن چوہدری اظہر شفیق نے بستی ملک شبیر موضع صمدانی میں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا ۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری زبیر افضل چوہدری کی تجویز پر بجلی کی فراہمی کا مذکورہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے علاقہ مکین 30 سال سے بجلی کی سہولت سے محروم تھےافتتاحی تقریب میں شرکت پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے سردار محمد اظہر خان لغاری اور چوہدری اظہر شفیق کا علاقہ عمائدین نے پرتپاک استقبال کیا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور انھیں پھولوں کی مالائیں پہنائیں گئیں ۔
تقریب میں سردار محمد آصف خان لغاری، فاروق احمد خان لغاری، سابق یوسی چیئرمین چوہدری اسد مختار ایڈووکیٹ، سابق یوسی چیئرمین ملک رحمٰن گل سولنگی، سابق یوسی چیئرمین رئیس وسیم اختر ورند ایڈووکیٹ، علی خان لودھی تحصیل صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ، سید صفدر علی شاہ صدر سبزی منڈی، چوہدری اشفاق خالق، نمبردار قمر حیات آرائیں، ذیشان علی شانی، محمد افضل صدیقی ،چوہدری انیس احمد سمیت دیگر شخصیات اور میپکو افسران موجود تھے۔








