ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ کو شیخ محمد انور نے اپنی تصنیف ’’پٹڑیوں پر بکھرے خواب ‘‘ پیش کی ۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے کتاب کے تحفے پر شیخ محمد انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) پاکستان ریلوے لاہور کو شیخ محمد انور نے اپنی تصنیف ’’پٹڑیوں پر بکھرے خواب ‘‘ پیش کی

مزید خبریں
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ کو شیخ محمد انور نے اپنی تصنیف ’’پٹڑیوں پر بکھرے خواب ‘‘ پیش کی ۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے کتاب کے تحفے پر شیخ محمد انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب انسان کی بہترین ساتھی ہے جو علم، شعور اور فکری وسعت کا ذریعہ بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطالعہ انسان کے علم میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی سوچ اور فہم کو بھی نکھارتا ہے۔ ڈی ایس نے مزید کہا کہ کتابیں علم کا ذخیرہ اور معاشرے میں مثبت فکری تبدیلی کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پٹڑیوں پر بکھرے خواب قارئین کے لیے دلچسپ اور معلوماتی ثابت ہوگی۔








