راولپنڈی میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز سمیت آئندہ بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے پیش نظر خصوصی صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے گلاس فیکٹری روڈ، یونین کونسل 32 کا دورہ کرکے صفائی آپریشن اور انسدادِ سموگ اقدامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز سمیت آئندہ بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے پیش نظر خصوصی صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے گلاس فیکٹری روڈ، یونین کونسل 32 کا دورہ کرکے صفائی آپریشن اور انسدادِ سموگ اقدامات کا جائزہ لیا۔ ان کی ہدایات پر سٹیڈیم روڈ، مری روڈ، ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں واشنگ، سوئیپنگ اور زیرو ویسٹ آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں اور صفائی ورکرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔9 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والی تین روزہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران سٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ صفائی ورکرز میچ سے قبل سٹیڈیم، ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقوں کو مکمل زیرو ویسٹ بنائیں گے جبکہ میچ کے اختتام کے فوری بعد بھی خصوصی صفائی آپریشن کیا جائے گا۔

اسی طرح راولپنڈی میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز اور پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ میچ کے دوران بھی صفائی کے خصوصی انتظامات جاری رہیں گے۔دریں اثنا، گلاس فیکٹری روڈ اور یونین کونسل 32 میں ایس پی اے راولپنڈی کی کمیونیکیشن ٹیم نے مارکیٹ آگاہی مہم کے دوران شہریوں اور دکانداروں کو انسدادِ سموگ اقدامات، صفائی ستھرائی اور کچرے کی مناسب تلفی سے متعلق آگاہی دی۔اینٹی لٹرنگ سکواڈ کی کارروائیاں بھی شہر بھر میں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں انسپکشن کے دوران کوڑا کرکٹ پھیلانے اور صفائی کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ افراد کو وارننگ نوٹس جاری کرکے صفائی کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں