وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مسقط میں عمانی وزیربرائے ہائوسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات کی۔ عمانی وزیر نے وزیراعلی پنجاب اور وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی عمانی وزیربرائے ہائوسنگ سے ملاقات، پنجاب کے اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار

مزید خبریں
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مسقط میں عمانی وزیربرائے ہائوسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات کی۔ عمانی وزیر نے وزیراعلی پنجاب اور وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ عمانی وزیر ہائوسنگ کا پنجاب کے اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے لینڈ مارک ہائوسنگ پراجیکٹ کی غیرمعمولی پذیرائی پر شکریہ اداکیا۔ انہوں نے اپنا کھیت،اپنا روزگار،اپنی زمین، اپنا گھراوراپنی چھت، محفوظ چھت پراجیکٹس کے بارے میں بھی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صرف 18ماہ میں اپنی چھت،اپنا گھر کے لئے گھر بنانے کے لئے 2 لاکھ سے زائدافراد کو قرض کا اجرا غیرمعمولی امر ہے۔ اپنی چھت،اپنا گھر کے لئے260ارب روپے کے بلاسود قرضے نہ صرف جاری ہوئے بلکہ اقساط کی وصولی بھی شروع ہو گئی۔ اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلی نے بتایا کہ میرٹ اور شفافیت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی انفرادیت ہے، بلاسود قرض کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔








