چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس (ر) صاحب خان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے اپنی اے ڈی پی سے جامعہ میں سکلز بیسڈ ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا

گلگت۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):گلگت بلتستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس (ر) صاحب خان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے اپنی اے ڈی پی سے جامعہ میں سکلز بیسڈ ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔دورے کے موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے چیئرمین قائمہ کمیٹی جی بی اسمبلی کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، تحقیقی اور تعمیراتی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی جانب سے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس مقصد کے لیے جلد از جلد تفصیلی پروپوزل جمع کرایا جائے۔وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مطلوبہ پروپوزل جلد پیش کر دیا جائے گا۔اس سے قبل وائس چانسلر نے وزیر داخلہ گلگت بلتستان اسمبلی محمد دلپذیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مزید خبریں