ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا۔محکمہ بلڈنگز کے افسران نے دو نوں میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام اور موجودہ پیش رفت بارے بریفنگ دی

حافظ آباد۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا۔محکمہ بلڈنگز کے افسران نے دو نوں میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام اور موجودہ پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین اور دیگر افسران بھی ساتھ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار کی پرانی رہائش گاہوں،ریڈ کریسنٹ اور الفلاح دستکاری سکول کی عمارتوں کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر نے زیر تعمیر نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں ایکسئین بلڈنگز نے انہیں ہسپتال کے منصوبے،اسکی موجودہ صورتحال اور تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے ابتک ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبے کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ابتک مکمل ہونے والے ایک عمارت اور جاری تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دو بڑے عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے درکار فنڈز اور معیار کے مطابق جلد تکمیل کے لیے حکومت پنجاب سے کوارڈنیشن کی جا رہی ہے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی افراد کو صحت اور تعلیم کی جدید و معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔

 

مزید خبریں