ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ

چیف انٹرنل آڈیٹر میپکو وسیم کھوکھر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ورکشاپ کا دورہ کر کے مختلف شعبہ جات، ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل، تکنیکی سہولیات اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا

ملتان۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):چیف انٹرنل آڈیٹر میپکو وسیم کھوکھر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ورکشاپ کا دورہ کر کے مختلف شعبہ جات، ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل، تکنیکی سہولیات اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنگ انجینئر ٹی آر ڈبلیو عبدالرؤف سنگھیڑا نے وفد کوبریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ جدید تکنیکی سہولیات سے آراستہ اور آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہے،جہاں ٹرانسفارمرز کی مرمت، ٹیسٹنگ اور بحالی کا عمل مقررہ تکنیکی و حفاظتی معیار کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔

چیف انٹرنل آڈیٹر نے ورکشاپ میں جاری سرگرمیوں اور تکنیکی امور کا معائنہ کیا اور افسران سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملتان سمیت میپکو ریجن کی تمام ورکشاپس میں مرمت کے لیے آنے والے ٹرانسفارمرز کا مکمل ڈیٹا باقاعدگی سے محفوظ کیا جائے تاکہ ریکارڈ کی شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

مزید خبریں