قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرزکو درپیش خطرات اور قبل از وقت خبردار کرنے والے نظام پر تین روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا
قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت

مزید خبریں
گلگت۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرزکو درپیش خطرات اور قبل از وقت خبردار کرنے والے نظام پر تین روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام کا مقصد سائنسی معلومات کو مقامی لوگوں کے تجربات سے جوڑنا اور گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عملی طریقے سامنے لانا تھا۔
تین روزہ پروگرام کے دوران قدرتی وسائل کے بہتر استعمال، فطرت پر مبنی حل، گلیشیئرسے پیدا ہونے والے خطرات اور لوگوں کی تیاری جیسے موضوعات زیر بحث رہے۔اختتامی تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تین روزہ پروگرام میں شرکت کرنے شرکائ میں تعارفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کئے ۔







