سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ریاض میں سیلف ڈرائیونگ ڈیلیوری سروس کے پہلے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے
سعودی عرب ،ریاض میں پہلی سیلف ڈرائیونگ ڈیلیوری سروس کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

مزید خبریں
ریاض ۔8اکتوبر (اے پی پی):سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ریاض میں سیلف ڈرائیونگ ڈیلیوری سروس کے پہلے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام اتھارٹی کی جانب سے جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں مں انوویٹیو سلوشنز کو فعال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس سے ڈیلیوری سروسز کی کارکردگی بڑھانے، معیار بہتر بنانے اور صارفین کے تجربے کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ گزشتہ برس منعقد ہونے والے سالانہ ’ٹرانسپورٹ ہیکاتھون‘ میں پیش کیے گئے تصور کو عملی شکل دینے کی کامیاب مثال ہے۔سیلف ڈرائیونگ ڈیلیوری گاڑیاں ریاض کے ایک مخصوص جغرافیائی زون میں آرڈرز کی ترسیل کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں جس کا آغاز الفلاح ڈسٹرکٹ سے کیا گیا ہے۔







