انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک نے فیس بک کے ذریعے ای کچہری کا انعقاد کیا۔ترجمان محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے مطابق کچہری کا مقصد عوام اور محکمانہ ملازمین کو اپنے مسائل، شکایات، تجاویز اور آرا براہِ راست پیش کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کی ای کچہری ،شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی

مزید خبریں
پشاور۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک نے فیس بک کے ذریعے ای کچہری کا انعقاد کیا۔ترجمان محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے مطابق کچہری کا مقصد عوام اور محکمانہ ملازمین کو اپنے مسائل، شکایات، تجاویز اور آرا براہِ راست پیش کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
ای کچہری کے دوران صوبے بھر کے مختلف اضلاع سے شہریوں نے اپنے مسائل اور تجاویز سے انسپکٹر جنرل کو آگاہ کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔شرکا کی جانب سے جیل اصلاحات، قیدیوں کی فلاح و بہبود و بحالی، صحت و تعلیم، فنی تربیت، ملازمین کی فلاح و بہبود، انتظامی امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق مفید تجاویز اور آرا پیش کی گئیں۔
انسپکٹر جنرل نے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں اور عوام کے مابین موثر اور براہِ راست رابطہ انتظامی امور میں بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت ازالے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کی جانب سے ایسی کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
ای کچہری میں ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی (جوڈیشل اینڈ سکیورٹی)امین شعیب، ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ)حشمت اللہ، ڈی آئی جی پشاور ریجن بیت اللہ خان اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور عمیر خان بھی موجود تھے۔








