ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں عباس آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ترجمان پی سی بی کےمطابق ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے سکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ رضا کچلو پاکستان ٹیم کے مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی، جہاں قومی کھلاڑی مختصر فارمیٹ کے اس ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔








