فیصل آباد، چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو زخمی، بھابی اور بھتیجی کو قتل کر دیا

فیصل آباد، چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو زخمی، بھابی اور بھتیجی کو قتل کر دیا

فیصل آباد۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا میں گھریلو ناچاقی پر بدر نامی شخص نے فائرنگ کرکے بھابھی اور بھتیجی کو قتل اور بڑے بھائی کو زخمی کردیا ۔ ترجمان پولیس نے بتایا تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ فیصل آباد ڈجکوٹ روڈ خالد آباد کی گلی نمبر 17 میں گھریلو ناچاقی پر بدر نامی شخص کی فائرنگ کی زد میں آکر 40 سالہ سمن زوجہ رضوان اور 12 سالہ میرب دختر رضوان موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ 52 سالہ رضوان ولد غلام نبی زخمی ہوگیا ۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال ٹو منتقل کر دیا۔ لاشوں کو پولیس کی تحویل میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔لواحقین کے مطابق چھوٹے بھائی نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر بڑے بھائی، بھابھی اور بھتیجی پر فائرنگ کی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔