ڈی جی این سی سی آئی اے کا ہیلپ لائن 1799 کا دورہ، شہریوں کی شکایات خود سنیں
ڈی جی این سی سی آئی اے کا ہیلپ لائن 1799 کا دورہ، شہریوں کی شکایات خود سنیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے این سی سی آئی اے کی ہیلپ لائن 1799 پر موصول ہونے والی شہریوں کی کالز خود سنیں اور عوام کی جانب سے رپورٹ کیے گئے مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا۔ڈی جی این سی سی آئی اے نے ہیلپ لائن پر عوامی شکایات سننے کے طریقہ کار، کالز کو نمٹانے کے عمل اور شہریوں کو دی جانے والی رہنمائی کا جائزہ لیا تاکہ سائبر کرائم سے متاثرہ افراد کو بروقت اور موثر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ ہیلپ لائن 1799 شہریوں کو سائبر کرائم سے متعلق شکایات درج کروانے اور فوری رہنمائی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔







