پاکستان کے محمد یحییٰ نے جے 30 جبوتی میں ورلڈ ٹینس کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

جونیئر ٹینس میں ایک نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے محمد یحییٰ اور ان کے جوڑی دار امرت واتس نے آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ٹور جونیئرز جے 30 جبوتی کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):جونیئر ٹینس میں ایک نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے محمد یحییٰ اور ان کے جوڑی دار امرت واتس نے آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ٹور جونیئرز جے 30 جبوتی کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں پاکستان کے محمد یحییٰ اور ان کے جوڑی دار امرت واتس نے تھائی لینڈ کے ڈیوڈ ایوایو اور سعودی عرب کے احمد بہاء سروجی کو شکست دی۔پاکستان کے محمد یحییٰ اور ان کے جوڑی دار امرت واتس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں حریف تھائی لینڈ کے ڈیوڈ ایوایو اور سعودی عرب کے احمد بہاء سروجی کوسٹریٹ سیٹس میں 2-6، 4-6 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ کامیابی بین الاقوامی کھیلوں میں باہمی تعاون اور مثبت جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ ٹینس نوجوان کھلاڑیوں کو باہمی احترام، ٹیم ورک اور کھیل سے مشترکہ لگاؤ کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے صدر جناب اعصام الحق قریشی، سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف کی انتظامیہ نے محمد یحییٰ کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ان کی عمدہ کارکردگی اور کھیل کے جذبے کو سراہا اور بین الاقوامی جونیئر ٹینس میں ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔