قومی کھیلوں کی فیڈریشنز اپنے اخراجات کے لیے فنڈز خود جمع کرنے کی مجاز ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھیلوں کی فیڈریشنز اپنے انتظامی اخراجات کے لیے خود فنڈز جمع کرنے کی مجاز ہیں۔ہفتہ کو پی ایس بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے آئین کی شق 11 …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھیلوں کی فیڈریشنز اپنے انتظامی اخراجات کے لیے خود فنڈز جمع کرنے کی مجاز ہیں۔ہفتہ کو پی ایس بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے آئین کی شق 11 کے تحت اسے فنڈز جمع کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

بورڈ کی جانب سے گرانٹس کی فراہمی فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہے اورسپورٹس فنڈنگ اینڈیوٹیلائزیشن ریگولیشنز 2025 کے ضابطہ 12(10) کےتحت فیڈریشنز انہیں بطور حق طلب نہیں کر سکتیں۔بورڈ نے بتایا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو جولائی 2026 میں 10 لاکھ روپے فراہم کیے گئے تھے۔ بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے لیے مالی معاونت عموماً ایونٹ کے بعد اخراجات کی واپسی کی صورت میں فراہم کی جاتی ہےجو فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہوتی ہےجبکہ عام طور پر یہ رقم پیشگی جاری نہیں کی جاتی۔

 

مزید خبریں