چینی وزیر خارجہ 15 اکتوبر کو آذربائیجان میں کانفرنس آن انٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ مژرز ان ایشیا میں شرکت کریں گے

چینی وزیر خارجہ وانگ یی 15 اکتوبر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ’’کانفرنس آن انٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ مژرز ان ایشیا ‘‘(سی آئی سی اے) کی ساتویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے پیر کو اعلان میں بتایا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے …

بیجنگ۔12اکتوبر (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ یی 15 اکتوبر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ’’کانفرنس آن انٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ مژرز ان ایشیا ‘‘(سی آئی سی اے) کی ساتویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے پیر کو اعلان میں بتایا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

علاوہ ازیں ،چینی وزیر خارجہ 14 سے 20 اکتوبر تک آذربائیجان، کروشیا، مونٹی نیگرو اور بلغاریہ کا دورہ بھی کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ کانفرنس میں چین تمام فریقین سے تبادلہ خیال کرے گا ، کثیرالجہتی اور چار گلوبل انیشی ایٹیو ز کو فعال طور پر نافذ کرتے ہوئے ایشیائی حکمرانی کو بہتر بنائے گا اور ایشیائی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے خدمات سر انجام دے گا۔