ریسکیو1122 بٹگرام نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کے مطابق ریسکیو 1122 بٹگرام نے ضلع بھر میں مجموعی طور پر28 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا، کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2321کالز موصول ہوئیں۔موصول ہونے والی کالز میں 906معلوماتی/ڈراپ کالز جبکہ 1387جعلی یا غیر ضروری کالز شامل تھیں۔24 میڈیکل ایمرجنسیزکے،گولی لگنے کا1، ٹریفک حادثات کے 2اور 1 ریکوری آپریشنز شامل ہیں۔
ریسکیو1122 بٹگرام نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مزید خبریں
بٹگرام۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو1122 بٹگرام نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کے مطابق ریسکیو 1122 بٹگرام نے ضلع بھر میں مجموعی طور پر28 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا، کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2321کالز موصول ہوئیں۔موصول ہونے والی کالز میں 906معلوماتی/ڈراپ کالز جبکہ 1387جعلی یا غیر ضروری کالز شامل تھیں۔24 میڈیکل ایمرجنسیزکے،گولی لگنے کا1، ٹریفک حادثات کے 2اور 1 ریکوری آپریشنز شامل ہیں۔
بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 15مریضوں کو ریفر کیا گیا، جن میں 04مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 11مریضوں کو ضلع سے باہر منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 بٹگرام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت اور مؤثر امدادی خدمات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔







