ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1481ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 862 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق885 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
پنجاب ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1747زخمی

مزید خبریں
لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1481ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 862 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق885 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 963 ڈرائیوز،100کم عمرڈرائیور، 604 مسافراور190پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ249 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت315متاثرین کے ساتھ پہلے،
ملتان 86 حادثات میں91متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد74حادثات میں 94متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1757متاثرین میں 1339مرد اور418خواتین شامل ہیں۔








